ریاض۔14دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرنیشنل عریبیئن ہارس بیوٹی شو اختتام پذیر ہو گیا، ریاض ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر عبدالعزیز نے آٹھویں انٹرنیشنل پیور بریڈ عریبیئن بیوٹی شو کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اردو نیوز کے مطابق گورنر ریاض تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو گھڑ سواری کلب اور جاکی کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ بندر بن خالد …
سعودی عرب، ریاض میں انٹرنیشنل عریبیئن ہارس بیوٹی شو اختتام پذیر ہو گیا

مزید خبریں
ریاض۔14دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرنیشنل عریبیئن ہارس بیوٹی شو اختتام پذیر ہو گیا، ریاض ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر عبدالعزیز نے آٹھویں انٹرنیشنل پیور بریڈ عریبیئن بیوٹی شو کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
اردو نیوز کے مطابق گورنر ریاض تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو گھڑ سواری کلب اور جاکی کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ بندر بن خالد بن فیصل اور وزیر برائے ماحولیات و پانی انجینئر عبدالرحمن نے ان کا خیرمقدم کیا۔گورنر ریاض نے جیتنے والے گھوڑوں کے مالکان کو انعامات دیے۔
اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔شاہ عبدالعزیز سینٹر فار پیور بریڈ عریبیئن ہارسز نے گورنر ریاض کو یادگاری تحفہ دیا۔ سرکاری اداروں، سپانسر کرنے والی کمپنیوں اور آٹھویں ایڈیشن کے شرکا کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔پانچ روزہ بین الاقوامی شو میں مختلف ملکوں نے 844 خالص نسل کے عربی گھوڑوں کے ساتھ شرکت کی جو ایک ریکارڈ ہے۔








