سعودی عرب، سزائے موت کے قیدی کی جیل میں شادی

121

ریاض ۔ 25 نومبر (اے پی پی) جیل ویسے تو مجرموں کو پابند سلاسل کرنے کی جگہ ہے جہاں خوشی کا گذر نہیں ہوسکتا مگر سعودی عرب کی ایک جیل میں قصاص کے سزا یافتہ ایک مجرم کی حال ہی میں ہونے والی شادی کی تقریب نے سارا منظر بدل دیا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنی نوعیت کی منفرد شادی کی تقریب نجران کے علاقے میں قائم ایک جیل میں ہوئی۔ جیل انتظامیہ نے سزائے موت کے قیدی سالم حسن الکربی کی شادی اس کے قبیلے کی ایک خاتون کے ساتھ کرانے کا مکمل اہتمام کیا۔