- Advertisement -
ریاض ۔4فروری (اے پی پی):سعودی عرب میں سمارٹ فون پر ابشر ایپلی کیشن کے ذریعے نئی سروسز کا آغاز کردیا گیا۔ اخبار 24 کے مطابق سعودی مصنوعی ذہانت ’سدایا‘ کے تعاون سے نئی خدمات کا افتتاح وزارت کے نگران برائے شہری امور بریگیڈیئر ڈاکٹر صالح المربع نے کیا۔
ان نئی سروسز میں سعودی شہریوں کے لیےگمشدہ یا تلف ہونے والے فیملی کارڈ کے اجرا کے علاوہ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا اجرا ابشر کی سمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔محکمہ سول افئیرز کا کہنا ہے کہ سمارٹ فونز ایپلی کیشن پر ابشر پلیٹ فارم لاگ ان کرنے کے بعد مطلوبہ خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555722
- Advertisement -