سعودی عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

175
Saudi gold market

جدہ ۔15اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔تواصل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 288.72 ریال، 22 قیراط ایک گرام 264.66 ریال،18 قیراط 216.54 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 252.64 ریال رہی۔مارکیٹ میں ایک کلو گرام سونا 288,722 ریال میں دستیاب رہا۔