39.6 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب، سیاحت کے فروغ کے لیے عالمی پلیٹ فارم ٹورائزقائم

سعودی عرب، سیاحت کے فروغ کے لیے عالمی پلیٹ فارم ٹورائزقائم

- Advertisement -

ریاض ۔23مئی (اے پی پی):سعودی عرب نے سیاحت کے فروغ کے لیے عالمی پلیٹ فارم’’ ٹورائز‘‘ قائم کر دیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق اس پلیٹ فارم کا آغاز باضابطہ طور پر سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کیا۔اس پلیٹ فارم کا مقصد مملکت کو عالمی سیاحتی مرکز بنانا ہے۔

اس سلسلے میں انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری، ویزا اور ہائی پروفائل ایونٹس کا تعاون بھی شامل ہے۔سعودی عرب نے 2024 میں ویژن 2030 کے سیاحتی ہدف کو مکمل کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ سیاحت مجموعی ملکی پیداوار میں تقریباً 5 فیصد حصہ ڈال رہی ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر سعودی وزیر سیاحت نے اپنے ورچوئل خطاب میں کہا کہ دنیا کی معیشت میں سیاحت سب سے زیادہ متحرک اور مربوط قوت ہے۔ ٹورائزمسافروں کی توقعات کے مطابق چیزوں کو ڈھالنے، مطالبات کے فوری حل اور سفر میں سہولت کی دستیابی کے لیے انتہائی اہم پلیٹ فارم ہے۔

ٹورائز اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرنے والے گروپس بھی تشکیل دے گا نیز بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ وائٹ پیپرز اور عالمی اشاریے شائع کیے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ ریاض میں پہلا ٹورائز سمٹ 11 سے 31 نومبر تک جاری رہے گا، جس میں چار بنیادی شعبے بطور خاص شامل ہوں گے جن میں سیاحت میں مصنوعی ذہانت کا کردار، سرمایہ کاری و کاروباری ماڈل میں جدت، سفری تجربے میں جامع و پائیدار سیاحت کے طریقے اور نجی فرمز میں ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ایوارڈ پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ ایوارڈ کے لیے نامزدگی 2 جون کو ہوگی جبکہ فاتحین کا اعلان سربراہی اجلاس کے افتتاحی دن کیا جائے گا۔ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کی صدر اور ٹورائز ایڈوائزی بورڈ کی رکن جولیا سمپسن نے کہا ہے کہ سیاحتی شعبے کو ترقی دینے کے لیے نجی و سرکاری سیکٹر کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600499

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں