سعودی عرب، شاہ فیصل کی زندگی پر مبنی فلم ’بورن اے کنگ‘ کی نمائش ہوگی

216

ریاض ۔ 9 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے سینما گھروں میں ستمبر کے دوران عالمی فلم ’بورن اے کنگ“ کی نمائش ہوگی۔ ’بورن اے کنگ‘ 1919 میں شاہ فیصل کے دورہ برطانیہ پر مبنی ہے۔فلم میں شاہ فیصل کی زندگی کے اہم پہلوﺅں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ ریاض میں ’بورن اے کنگ‘ کی نمائش پر کنگ فیصل سینٹر برائے اسلامی ریسرچ و سٹڈیز کے سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے خوشی کا اظہار کیا اور فلم پروڈیوسر اور اس میں کام کرنے والے عملے کا شکریہ ادا کیا۔