ریاض ۔27اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی رائل ایئرفورس 94 ویں قومی دن(یوم وطنی)کے موقع پر مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے گی، اس کے لیے طیاروں کو سجایا گیا ہے۔العربیہ کے مطابق طیاروں کو’دام عزک یا وطن‘ (اے وطن تیری شان سلامت رہے) کے جملے سے سجایا گیا ہے۔
وزارت دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ایئر فورس کے مختلف قسم کے جیٹ طیارے (جن میں ٹائیفون، ایف 15 ایس اے اور ٹورنیڈو شامل ہیں )مملکت کے مختلف شہروں میں ایئرشو کریں گے۔توقع ہے ایئر شو کی تاریخوں اور مقامات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب کا یوم وطنی ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔