سعودی عرب، قدیم سکے فروخت کرنے کی کوشش کرنے والا مقامی شہری گرفتار

7
sell ancient coins
sell ancient coins

مدینہ منورہ ۔14جون (اے پی پی):مدینہ منورہ میں قدیم و نادر سکے سوشل میڈیا پر فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ عربی جریدے عکاظ کے مطابق ثقافی کمیشن کو اطلاع ملی تھی کہ ایک سعودی شہری سوشل میڈیا پر قدیم سکوں کو فروخت کر رہا ہے جس پر کمیشن کی ٹیموں نے ملزم کا سراغ لگا کر اسے حراست میں لے لیا۔

ثقافتی کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ آثار قدیمہ قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ این او سی کے بغیر کسی بھی نوعیت کی قدیم اشیا کو فروخت کرے۔قانون شکنی کے مرتکب ہونے والے شہری کے خلاف تحفظِ نوادرات کے قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے اسے متعلقہ عدالت کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔

ثقافتی کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی اگر کسی کو قدیم اشیا فروخت کیے جانے کے حوالے سے معلومات حاصل ہوں تو وہ اس کی اطلاع ’بلاغ اثری‘ ایپ یا قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ٹول فری نمبر 911 پر دے سکتا ہے۔