سعودی عرب، محکمہ صحت کی حجاج کرام کو سن سٹروک سے بچنے کی ہدایت

98

مکہ مکرمہ۔27جون (اے پی پی):سعودی عرب نے عازمین حجاج کرام کو گرمی کی شدت بارے الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں خود کو سن سٹروک سے بچانے کی ہدایت کی ہے ۔

سعودی خبررساں ادارے نے وزارت صحت کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ رواں موسم حج شدید گرمی میں آیا ہے جس سے حجاج کرام کی صحت کو خطرہ لاحق ہے،سن سٹروک کے کیسز وصول کرنے کے لیے 217 بستر مختص ،واٹر مسٹ پنکھے بھی بڑی تعداد میں فراہم کیے ہیں جو گرمی کے دباؤ اور سن سٹروک کے کیسز سے نمٹنے میں کارگر ثابت ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے عازمین کی صحت کی سہولیات سے نمٹنے کے لیے متعدد کورسز اور فیلڈ ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیے ہیں، ان پروگرامز میں حجاج کو ہیٹ سٹروک سے بچنے کے مختلف طریقوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے۔