سعودی عرب، مسجد نبوی میں زائرین اور نمازیوں کی خدمت کے لئے اضافی عملہ تعینات

75
Masjid Nabwi

مدینہ منورہ۔11مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں مسجد نبوی کے انتظامی امور کے نگران ادارے نے کہا ہے کہ ماہ صیام کےد وران مسجد نبوی میں نمازیوں اور زائرین کے لئے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

العربیہ کے مطابق مسجد نبوی کے انتظامی امور کی جنرل اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روزہ داروں اور نمازیوں کو وژن 2030 کے مطابق سہولیات کی فراہمی کے لئے فول پروف انتظامات کئےگئے ہیں۔مسجد نبوی کی جنرل ایڈمنسٹریشن اتھارٹی کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کی خدمت کے لئے تقریباً 3,000 مرد و خواتین پر مشتمل اضافی عملہ تعینات کیا ہے۔

اس کے علاوہ مسجد نبوی میں روزہ داروں کی خدمت کے لئے 49 قسم کے رضا کارانہ مواقع موجود ہیں جن میں 9000 مردو خواتین رضا کار خدمات انجام دیں گے۔بزرگوں اور معذور افراد کے لیے خدمات کے حوالے سے اتھارٹی نے معذور افراد اور بزرگوں کے لیے خصوصی 26 کمرے مختص کئے۔ خصوصی افراد اور بزرگوں کے لیے مسجد نبوی کے 309 اور 340 میں الیکٹرک (گولف) کارٹس اور وہیل چیئرز بھی فراہم کی گئی ہیں۔اتھارٹی نمازیوں اور روزہ داروں تک آب زمزم پہنچانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہی ہے۔ یہ کام مسجد نبوی کے اندر کنٹینرز، زمزم کے برتنوں اور کنٹینرز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران روزانہ 4لاکھ لیٹر زم زم فراہم کیا جائےگا۔اس دوران مسجد نبوی کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں جب کہ مسجد نبوی کو ہمہ وقت معطر رکھا جائے گا۔