سعودی عرب، مقامات مقدسہ کے درمیان چلنے والی تیز رفتار ٹرین کی تیاریاں مکمل

88

مکہ مکرمہ ۔ 9 اگست (اے پی پی) سعودی ریلوے کمپنی (ایس اے آر) کے آپریشنز اور بحالی کے مینجر انجینئر موسیٰ الزھرانی نے کہا کہ مقامات مقدسہ کے درمیان چلنے والی تیز رفتار ریلوے، ریل گاڑیوں کی بحالی اور تیاری مکمل کرنے اور جانچنے کے بعد اب عازمین کی منتقلی کے لئے تیار ہے۔سعودی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الزھرانی نے کہا کہ "ایس اے آر اس بات کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہے کہ اسے مکہ سعودی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ شراکت میں مقدس مقامات کے درمیان تیز رفتار ریلوے کے آپریشنز اور دیکھ بھال کے ذریعے مقامات مقدسہ کے مہمانوں کی امنگوں کی تکمیل میں حاجیوں کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے ۔ انہوں نے نے مزید کہا کہ وہ حجاج کرام کو مقدس مقامات کے درمیان آسان اور محفوظ آمد و رفت کے لئے نقل و حمل کی خدمات کی فراہمی کے لئے کام کر رہے ہیں۔