24.5 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب، منشیات کے 2 غیرملکی سمگلروں کو سزائے موت

سعودی عرب، منشیات کے 2 غیرملکی سمگلروں کو سزائے موت

- Advertisement -

مدینہ منورہ ۔7اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مشرقی علاقے اور مدینہ منورہ میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 2 غیرملکیوں کو سزائے موت دے دی گئی۔ ایس پی اےکے مطابق سکیورٹی حکام نے مملکت میں ہیروئن سمگل کرنے والے ایک بھارتی شہری سکھجندر سنگھ کو گرفتار کیا اور اس نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس پر اسے عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں عدالت نے اقبالی بیان اور شواہد کی بنیاد پر اسے سزائے موت کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب مدینہ منورہ میں سکیورٹی فورس نے نائیجیریا کے ایک شہری کو کوکین سمگل کرنے پر گرفتار کرلیا۔ اور ابتدائی تحقیقات کے دوران اس نے اپنا جرم قبول کرلیا جس پر اس کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا۔عدالت نے اقبالی بیان اور شواہد کے بعد اسے سزائے موت دینے کا حکم صادر کردیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد ایوان شاہی کے حکم پر دونوں سمگلروں کو گزشتہ روز سزائے موت دے دی گئی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578986

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں