مکہ ۔ 9 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب نے حج و عمرہ ایئرپورٹ قائم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے الفیصلیہ پروجیکٹ کے تحت حج و عمرہ ایئرپورٹ کیلئے زمین مختص کر دی۔ اس ایئر پورٹ کو فی الحال صرف حج اور عمرے کی پروازوںکے لئے استعمال کیا جائے گا۔ نیا ایئرپورٹ محکمہ شہری ہوابازی کے تعاون سے تیار کیا جائے گا۔ یہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ماتحت ہوگا۔ گورنر مکہ مکرمہ نے بتایا کہ حج و عمرہ ایئرپورٹ سے زائرین حرم کو غیرمعمولی سہولتیں ملیں گی۔