سعودی عرب، 6 ماہ کے دوران 20 ہزار تجارتی لائسنس جاری

145
سعودی عرب کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

ریاض۔21ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں رواں سال کے ابتدائی6 ماہ کے دوران 20 ہزار767 تجارتی لائسنس جاری کیے گئے ،یہ تعداد گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 15 فیصد زیادہ ہے ۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض ریجن میونسپلٹی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ سال کے ابتدائی6ماہ کے دوران 18 ہزار13 تجارتی لائسنس جاری ہوئے تھے۔

ریاض میونسپلٹی نے کہا کہ سب سے زیادہ تجارتی لائسنس 3169 الروضہ بلدیاتی کونسل نے جاری کیے جبکہ البطحا بلدیاتی کونسل 2262 کے ساتھ دوسرے، شمالی ریاض کی بلدیہ 1966 سے تیسرے نمبر پر رہی۔

ریاض میونسپلٹی نے کہا کہ تجارتی لائسنسز کی تعداد میں 15 فیصد اضافے کی وجہ دارالحکومت میں تعمیراتی منصوبوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔