ریاض۔14نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے صوبہ جازان کے گونرشہزادہ محمد بن عبد العزیز بن محمد بن عبد العزیز نے’’جازان فیسٹیول 2026‘‘کا نیا لوگو جاری کر دیا۔ اردو نیوز کے مطابق گزشتہ روز منعقد ہ نئے لوگو کی رونمائی تقریب میں نائب گورنر شہزادہ ناصر بن محمد بن عبداللہ بن جلوی اور ریجن کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ فیسٹیول کے نگران ولید الصنعاوی نے کہا ہے کہ نئی …
سعودی عرب ،جازان فیسٹیول 2026 کی تیاریاں، گورنر نے نیا لوگو جاری کر دیا

مزید خبریں
ریاض۔14نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے صوبہ جازان کے گونرشہزادہ محمد بن عبد العزیز بن محمد بن عبد العزیز نے’’جازان فیسٹیول 2026‘‘کا نیا لوگو جاری کر دیا۔ اردو نیوز کے مطابق گزشتہ روز منعقد ہ نئے لوگو کی رونمائی تقریب میں نائب گورنر شہزادہ ناصر بن محمد بن عبداللہ بن جلوی اور ریجن کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
فیسٹیول کے نگران ولید الصنعاوی نے کہا ہے کہ نئی شناخت فیسٹیول کی تجدید اور تخلیقی روح کی نمائندگی کرتی ہے اور اس خطے کی بھرپور سیاحتی، ثقافتی اور تفریحی خصوصیات کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ورک ٹیموں نے تنظیمی اور میڈیا منصوبوں پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے تاکہ آئندہ ایڈیشن کو جازان کے مقام، فطری تنوع اور جغرافیائی خصوصیات کے شایانِ شان پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جازان فیسٹیول 2026 میں مختلف النوع تقریبات اور سرگرمیوں کا وسیع سلسلہ شامل ہوگا جو معاشرے کے تمام طبقات اور آنے والے سیاحوں کو متوجہ کرے گا اور اس کے ذریعے سیاحتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا جو مملکت کے وژن 2030 کے تحت سیاحت کی اہمیت کو بڑھانے کے قومی ہدف سے ہم آہنگ ہے۔
فیسٹیول کی نئے لوگو کی رونمائی اس بات کا ثبوت ہے کہ جازان کے گونر اور ان کے نائب، خطے کی قدرتی اور ثقافتی تنوع کے فروغ میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ جازان کو ملک کی نمایاں سیاحتی و تفریحی منزل کے طور پر مستحکم کیا جا سکے۔








