سعودی عرب ،دمام میں عربی خطاطی کی نمائش

178
Arabic calligraphy
Arabic calligraphy

دمام۔19جنوری (اے پی پی):سعودی عربین سوسائٹی فار کلچر اینڈ آرٹس ’نبضِ قلم‘کے عنوان سے دمام میں خطاطی کی شاندار نمائش منعقد کی جا رہی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق دمام میں جاری عربی خطاطی نمائش میں قطیف خطاطی گروپ کے12 سالہ خطاط علی الکاظم بھی شامل ہیں۔نمائش میں پیچیدہ لکیروں اور آرائشی نقوش کا دلکش امتزاج پیش کرنے والے مختلف قسم کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔ قطیف خطاطی گروپ کی میزبانی میں عربی خطاطی کو اسلامی اور فنکارانہ فن کی شکل میں فروغ دینے کے ساتھ مقامی فنکاروں اور قطیف کی ثقافتی زندگی کو ابھارا جا رہا ہے۔

قطیف خطاطی گروپ کے نائب صدر علی الخویلدی نے کہا ہے کہ میرے لیے خطاطی محض ایک شوق نہیں بلکہ سکون کا ذریعہ اور تخلیقی اظہار کا وسیلہ ہے اور ہم نمائش میں مقابلوں کے ذریعے خطاط کی نئی نسل تشکیل دے رہے ہیں۔

خطاطی گروپ کے سیکرٹری حسن البشراوی نے عربی خطاطی کی منفرد کشش کو اجاگر کرتے ہوئے کہا یہ اسلامی تہذیب اور عرب ورثے کی عکاسی کے ساتھ دو اہم جمالیاتی خصوصیات کو یکجا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دور میں جہاں ٹیکنالوجی روزمرہ زندگی پر حاوی ہے، عربی خطاطی کا نمائش ہمیں ہاتھ سے لکھی ہوئی آرٹ کی خوبصورتی، روحانیت اور ابدیت کی یاد دلاتی ہے۔