جدہ ۔6فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت صحت نے سوشل میڈیا پر ادرک کے استعمال کو مضر صحت قرار دینے والے خود ساختہ حکیم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزارتِ صحت نے سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد مذکورہ شخص بارے معلومات حاصل کر کے اسےحراست میں لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی کے حوالے کر دی
تحقیقات میں واضح ہوا کہ اس کا دور دور تک طب کے شعبے سے تعلق نہیں اور نہ ہی وہ حکیم ہے محض سوشل میڈیا پر فالورز بڑھانے کے لیے اس طرح کی وڈیوز اپ لوڈ کرتا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ عوام کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا پر ایسے افراد کو سننے سے گریز کریں جو غیرمصدقہ معلومات پھیلاتے ہیں۔