سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت 212 ججوں کا تقرر کیا گیا یا ترقی دی گئی ہے
سعودی عرب ،شاہی فرمان کے تحت 212 ججوں کا تقرر اور ترقی

مزید خبریں
ریاض۔9جون (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت 212 ججوں کا تقرر کیا گیا یا ترقی دی گئی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی جو سپریم جوڈیشل کونسل کے قائم مقام سربراہ بھی ہیں نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ ان ججوں کا تعلق وزارت انصاف کے ماتحت مختلف عدالتی اداروں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تقرریوں کا مقصد خدمات کی کارکردگی کو بہتر بنانا، عدالتی شعبے سے فائدہ اٹھانے والوں کے تجربے کو بہتر بنانا اور اس کے نتائج کے معیار کو بلند کرنا ہے۔ انہوں نے سعودی قیادت کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شاہی فرمان مملکت میں عدلیہ کی کارکردگی کو مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے ججوں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔








