24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب ،کان کنی میں سرمایہ کاری کی کشش کے اشاریے میں...

سعودی عرب ،کان کنی میں سرمایہ کاری کی کشش کے اشاریے میں عالمی سطح پر 104ویں نمبر سے 23ویں نمبر پر پہنچ گیا

- Advertisement -

ریاض۔12اگست (اے پی پی):سعودی عرب کان کنی میں سرمایہ کاری کی کشش کے اشاریے میں عالمی سطح پر 104ویں نمبر سے 23ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق 2024 کے لیے کینیڈا کے فریزر انسٹی ٹیوٹ کی سالانہ کان کنی کمپنیوں کے سروے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صنعت اور معدنی وسائل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس وقت قومی صلاحیتوں اور مہارتوں کو بڑھانے، بین الاقوامی شراکت داری کو وسعت دینے اور ارضیاتی ڈیٹا کے معیار اور رسائی کو بہتر بنانے پر توجہ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس کا مقصد مملکت کی پوزیشن کو ایک قابل اعتماد عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنا ہے تاکہ مستقبل میں عالمی صنعت اور توانائی کے شعبوں پر منحصر اہم معدنیات کو محفوظ بنایا جا سکے۔صنعت اور معدنی وسائل کے نائب وزیر برائے کان کنی امور انجینئر خالد المدیفر نے انکشاف کیا کہ یہ قابل ذکر کارکردگی ’’ ویژن 20230 ‘‘ کے اہداف کے اندر سعودی عرب میں کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں ہونے والی ساختی تبدیلی اور مربوط کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سعودی عرب کم وقت میں ایک عالمی سطح پر مسابقتی کان کنی سرمایہ کاری کا ماحول بنانے میں کامیاب رہا ہے۔ اس کی حمایت واضح قانون سازی، دستیاب ارضیاتی ڈیٹا کے ساتھ ساتھ مسابقتی مراعات اور بین الاقوامی معیار کے بنیادی ڈھانچے سے کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ اب بھی اپنے معدنی وسائل کی اقتصادی قدر کو زیادہ سے زیادہ کرنے، معیاری ملازمتیں فراہم کرنے اور صنعتی سپلائی چین کو مقامی بنانے پر مرکوز ہے۔

- Advertisement -

خاص طور پر اس لیے کہ کان کنی کا شعبہ صنعتی اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم محرک بن گیا ہے۔ ہم اس سٹریٹجک شعبے کی پائیدار کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اس رفتار کو جاری رکھیں گے۔خالد المدیفر نے زور دیا کہ 2024 کی فریزر رپورٹ کان کنی کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے مملکت کی جامع اصلاحات اور کوششوں کے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔

اس کے نتائج ان فعال پالیسیوں کی تاثیر کو ظاہر کرتے ہیں جو مملکت نے کان کنی کے سرمایہ کاری کے ماحول کی کشش کو بڑھانے کے لیے اپنائی ہیں ۔ یہ اعداد و شمار بہتریوں پر سرمایہ کاروں کے فوری ردعمل کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ رپورٹ شعبے کی مسابقت کی سطح کو بڑھانے کے لیے چیلنجزکو حل کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں