سعودی عرب ، امسال 2لاکھ 30 ہزار داخلی عازمین حج اس مقدس فریضے کو سرانجام دیں گے

85
سعودی وزیر حج وعمرہ اور پاکستانی وفد کے مابین حج سیزن 1444ھ کے انتظامات کے حوالے سے معاہدے پر دستخط

مکہ ۔ 8 جولائی (اے پی پی) امسال وزرات حج کی جانب سے داخلی عازمین حج کے لئے 2لاکھ 30 ہزار کا کوٹہ رکھا گیا ہے جو 190کمپنیوں کے ذریعے فریضہ حج ادا کریں گے اس ضمن میں وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر بھی تمام منظور کمپنیوں کی فہرست بھی جاری کی ہے۔زمین حج کے ہمراہ جانے والے چھوٹے بچوں کےلئے بکنگ علیحدہ ہو گی جن کا پیکیج 2500 ریال فی بچہ مقرر کیا گیا ہے۔ پیکیج شیر خوار بچوں کےلئے ہیں جنہیں نرسری کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ مخصوص بچوں کےلئے پیکیج 3 ہزار ریال مقرر کیا گیا ہے جس کی رجسٹریشن کا آغاز جلد کیا جائے گا۔واضح رہے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کےلئے بھی مقامی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنا لازمی ہیں جو حج خدمات مہیا کرتی ہیں