22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب ، انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 2025اختتام پذیر، 31 ملین ریال...

سعودی عرب ، انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 2025اختتام پذیر، 31 ملین ریال سے زیادہ کے سودے

- Advertisement -

ریاض ۔28اگست (اے پی پی):سعودی فالکن کلب کے تحت ریاض کے شمال میں واقع ’ملہم‘ میں’انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 2025‘ 31 ملین ریال سے زیادہ کے سودوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ ایس پی اےکے مطابق یہ ایونٹ 21 دن 5 سے 25 اگست 2025 تک جاری رہا۔19 مقامی فارموں سمیت 23 ملکوں کے 76 فالکن بریڈرز نے شرکت کی اور مجموعی طور پر ایک ہزار 103 فالکن فروخت کیے گئے۔

اس سال نمایاں گروتھ دیکھنے میں آئی، سیلز ویلیو میں 23 فیصد اور فالکن کی فروخت میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔نیلامی میں حصہ لینے والے ملکوں کی تعداد 21 فیصد زیادہ رہی جبکہ فالکن بریڈرزمیں 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔رواں برس نیلامی میں امریکی فارم ’آر اکس‘ کا فالکن سب سے مہنگا فروخت ہوا، اسے ایک سعودی شہری نے 1.2 ملین ریال میں خریدا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں