سعودی عرب ، تمام ملکوں کو الیکٹرانک بزنس وزٹ ویزہ جاری کرنے کے دوسرے مرحلے کا آغاز

251
Saudi Ministry of Foreign Affairs
Saudi Ministry of Foreign Affairs

ریاض ۔7نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی سرمایہ کاری اور خارجہ امور کی وزارتوں نے دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کے لیے الیکٹرانک بزنس وزٹ ویزہ (وزیٹر انویسٹر) جاری کرنے کے لیے سروس کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کےمطابق بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کو اس معیاری سروس کی فراہمی سعودی ویژن 2030 سے ہم آہنگ ہوکر سرمایہ کاری کے شعبوں میں انویسٹمنٹ حاصل کرنے کی سعودی کوششوں کا حصہ ہے۔

ویژن 2030 کا مقصد دنیا بھر میں سرمایہ کاروں کو سعودی عرب کی طرف متوجہ کرنا ہے۔ انٹیگریٹڈ انویسٹر سروسز کے لیے وزارت سرمایہ کاری کے انڈر سیکرٹری محمد ابا حسین نے کہا کہ بزنس وزٹ ویزا (وزیٹر انویسٹر) کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں اور غیر ملکی اداروں کے ملازمین کو الیکٹرانک وزٹ ویزہ کے لیے درخواست دینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معیاری سروس مشترکہ کوششوں اور وزارت خارجہ کے ساتھ تعاون کے نتیجے میں سامنے آئی ہے جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو اضافی قدر کے ساتھ مناسب خدمات فراہم کرنا ہے۔یاد رہے سعودی وزارت برائے سرمایہ کاری نے وزارت خارجہ کے تعاون سے اس سے قبل فوری الیکٹرانک ویزے سے مستفید ہونے والوں کے زمرے کو بڑھا کر مزید کیٹگریز کو شامل کیا ہے۔