39.6 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب ، جعلی حج خدمات کی اشتہاری مہم چلانے والے 4...

سعودی عرب ، جعلی حج خدمات کی اشتہاری مہم چلانے والے 4 غیرملکی گرفتار

- Advertisement -

ریاض ۔23مئی (اے پی پی):سعودہ عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں سکیورٹی فورسز نے حج خدمات کے حوالے سے جعلی اشتہاری مہم چلانے والے چار انڈونیشیوں کو حراست میں لے لیا۔عاجل نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میں مقیم چار انڈونیشیوں کو گرفتار کیا گیا جو سوشل میڈیا پر حج خدمات فراہم کرنے کی مہم چلائے ہوئے تھے۔

ملزمان کا دعوی تھا کہ وہ داخلی عازمین کو حج کرانے کی سہولت فراہم کرتے ہیں جس کے لیے مشاعر مقدسہ میں رہائش اور ٹرانسپورٹ کے علاوہ حج نسک کارڈ بھی فراہم کرتے ہیں۔سکیورٹی فورسز نے ملزمان کے گھر سے 14 دیگر افراد کو بھی گرفتار کرلیا جن کے پاس حج پرمٹ نہیں تھے وہ اس کے بغیر حج کے ارادے سے مکہ مکرمہ میں مقیم تھے۔

- Advertisement -

واضح رہے حکومت کی جانب سے حج پرمٹ کی پابندی کرانے کے لیے مکہ مکرمہ کے تمام داخلی راستوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے جس کے تحت کسی کو بھی پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600462

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں