25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب ، حج ضوابط کی خلاف ورزی، وزٹ ویزے پر آنے...

سعودی عرب ، حج ضوابط کی خلاف ورزی، وزٹ ویزے پر آنے والے 42 غیرملکی گرفتار

- Advertisement -

ریاض ۔6مئی (اے پی پی):حج سکیورٹی فورسز نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر مختلف اقسام کے وزٹ ویزا ہولڈر 42 غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابقتمام افراد مکہ مکرمہ کے علاقے الھجرہ کی ایک غیرقانونی عمارت میں مقیم تھے۔حج سکیورٹی فورسز نے بتایا کہ حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہیں شیلٹر فراہم کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے۔یہ کیس قانونی سزاوں کے لیے مجاز حکام کے پاس بھیجا گیا ہے۔یاد رہے سعودی وزارت داخلہ نے حج سیزن کے دوران وزٹ ویزا ہولڈرز کو رہائش فراہم کرنے کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔یکم سے 14 ذی الحجہ تک مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں ہوٹلوں، اپارٹمنٹس، نجی مکانات یا عازمین کی رہائشی مراکز سمیت کسی بھی جگہ وزٹ ویزا ہولڈرز کو رہائش فراہم کرنے، شیلٹر دینے یا غیرقانونی قیام میں مدد دینے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593068

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں