14.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب ، دمام میں مسافروں کی سہولت کے لیے شاہ فہد...

سعودی عرب ، دمام میں مسافروں کی سہولت کے لیے شاہ فہد پل پر اضافی امیگریشن کاونٹرز

- Advertisement -

ریاض ۔14مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے مشرقی علاقے کو بحرین سے جوڑے والے شاہ فہد پل مسافروں کی سہولت کے لیے امیگریشن کی کارروائی کو تیز کرنے کے لیے اضافی عملے کو تعینات کردیا گیا ۔

ایس پی اےکے مطابق رمضان المبارک میں بحرین سے آنے والے عمرہ زائرین اور مملکت سے بحرین جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کی جانب سے اضافی عملے کو تعینات کیا ہے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے اور امیگریشن کی کارروائی کو جلد از جلد نمٹایا جاسکے۔

- Advertisement -

واضح رہے مشرقی ریجن کے شہر دمام سے بحرین جانے کے لیے شاہ فہد پل پر گزشتہ برس امیگریشن کاونٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا تھا تاکہ مسافروں کو تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572332

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں