28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب ، ریلوے کا حج پلان، 20 لاکھ عازمین کو سروس...

سعودی عرب ، ریلوے کا حج پلان، 20 لاکھ عازمین کو سروس فراہم کی جائے گی

- Advertisement -

ریاض ۔7مئی (اے پی پی):سعودی ریلوے ’سار‘ نے رواں برس حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں حج 2025 کے لیے نشستوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق ’سار‘ کا کہنا ہے کہ رواں برس حرمین ریلوے کے ذریعے 20 لاکھ عازمین کو سروس فراہم کی جائے گی جس کے لیے رواں برس 4 لاکھ نشستوں کا اضافہ ہو سکے گا۔

سعودی ریلوے کی جانب سے حج منصوبے کے تحت حرمین ریلوے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے درمیان 20 ذوالحجہ 1446 تک ٹرینوں کے 4 ہزار 768 ٹرپس کی سہولت فراہم کی جائے گی جس سے مستفید ہونے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔خیال رہے کہ حرمین ریلوے کا شمار دنیا کی دس تیز ترین ریلوے سروس میں ہوتا ہے جس کی انتہائی رفتار 300 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔حرمین ریلوے کے بیٹرے میں 35 گاڑیاں ہیں جن میں سے ہر ٹرینم میں 417 نشستیں ہیں۔ ہائی سپیڈ ریلوے سروس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ کابن مونو فری اور ماحول دوست ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593720

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں