ریاض ۔26اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں زیورات چرانے والی دو غیرملکی خواتین گرفتارکرلیا گیا۔ اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں پولیس کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک کمرشل سٹور سے سونے کے زیورات چرانے والی دوغیرملکی خواتین کو گرفتار کیا ہے۔
ایک یمنی اور سرحدی نظام کی خلاف ورزی کی مرتکب خاتون کے قبضے سے کچھ مسروقہ زیورات ملے۔ محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ خواتین کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔