سعودی عرب ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم، نئے برانڈ کی شناخت کا آغاز

135
Civil Aviation Authority of Saudi Arabia
Civil Aviation Authority of Saudi Arabia

ریاض ۔21فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نئے مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور برانڈ کی شناخت کا آغاز کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی تبدیلیوں کا اعلان ریاض میں واقع اس کے ہیڈ کوارٹر میں کیا گیا جن میں ایک تازہ ترین ویب سائٹ بھی شامل ہے۔

ایس پی اے نے اطلاع دی، اجوا نامی نیا پلیٹ فارم شہری ہوا بازی کی تمام خدمات فراہم کرتا ہے جن میں صارفین کے لیے فوری اور مؤثر رسائی کو یقینی بنانا اور متعلقین کے لیے ایک مکمل ڈیجیٹل ماحول پیدا کرنا شامل ہیں۔

تقریب میں سعودی عرب کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور جی اے سی اے بورڈ کے چیئرمین صالح بن ناصر الجاصر، جی اے سی اے کے صدر عبدالعزیز بن عبداللہ الدوائلج، نائب صدور، سربراہان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔