سعودی عرب ، شہزادہ محمد بن سلمان محفوظ قومی جنگل میں 85 نایاب جانور چھوڑ دیئے گئے

203
سعودی عرب ، شہزادہ محمد بن سلمان محفوظ قومی جنگل میں 85 نایاب جانور چھوڑ دیئے گئے

ریاض ۔20نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں فروغ جنگلی حیات کے قومی مرکز نے شہزادہ محمد بن سلمان محفوظ قومی جنگل میں متعدد نایاب جانور چھوڑے گئے ہیں۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق نایاب جانوروں کے تحفظ اور افزائش پروگرام کے تحت نایاب نسل کے 85 جنگلی جانور چھوڑے گئےہیں

جن میں الریم نسل کے 40 ہرن، المہا نسل کے 20 ہرن، پہاڑی بکرے، باز اور الو چھوڑے گئے ہیں۔جانور چھوڑنے کی تقریب میں شہریوں، نجی تنظیموں کے نمائندوں اور کئی عہدیداروں نے شرکت ہے۔ماضی قدیم میں یہاں یہ جانور اچھی خاصی تعداد میں پائے جاتے تھے۔

اب ان کے وجود کو خطرے لاحق ہو گیا ہے۔سینٹر کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمد قربان نے بتایا کہ متعلقہ اداروں کے تعاون اور اشتراک سے اس طرح کے اور بھی جانور جلد جنگل میں چھوڑے جائیں گے۔