سعودی عرب ، شہزادی نورہ بنت بندر انتقال کرگئیں

152
Princess Noura bint Bandar
Princess Noura bint Bandar

ریاض ۔14مارچ (اے پی پی):سعودی ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادی نورہ بنت بندر بن محمد آل عبد الرحمن آل سعودی کا انتقال ہوگیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے کہا ہے کہ نماز جنازہ جمعرات کو مسجد الحرام میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کی گئی ۔ ایوان شاہی نے متوفیہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کے علاوہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔