27.7 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب ، طائف میں کلاسک کاروں کا میلہ

سعودی عرب ، طائف میں کلاسک کاروں کا میلہ

- Advertisement -

طائف۔7اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر طائف میں کلاسک کاروں کے میلے کو دیکھنے کے لیے علاقے کے لوگوں کے علاوہ سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔الاخباریہ چینل کے مطابق طائف میں کلاسک کاروں کے میلے کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعدادنمائش کا رخ کر رہی ہے اور قریب کھڑے ہوکر تصاویر اور سیلفیاں بھی بنا رہی ہے۔

نمائش میں موجود ایک شہری زیاد الحارثی کا کہنا تھا کہ یہ کلاسک کاریں ماضی میں لے جاتی ہیں جب یہ خوبصورت اور شاندار گاڑیاں اس دور کے لوگوں کے زیر استعمال تھیں۔یہاں آئے ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ کلاسک کاریں سب بہترین حالت میں ہیں اور لگتا ہے انہیں بے حد سنبھال کر رکھا گیا ہے۔طائف کار میلے میں ماضی کی تمام چھوٹی بڑی، عام اور لگژری گاڑیوں کے علاوہ چھوٹے اور بڑے ٹرک بھی موجود ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578952

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں