29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب ، فرضی حج ادارے کی اشتہاری مہم چلانے والا انڈونیشی...

سعودی عرب ، فرضی حج ادارے کی اشتہاری مہم چلانے والا انڈونیشی گرفتار

- Advertisement -

ریاض۔18اپریل (اے پی پی):مکہ مکرمہ میں پولیس نے فرضی حج ادارے کے لیے سوشل میڈیا پر اشتہاری مہم چلانے والے انڈونیشی کو گرفتار کر لیا ۔

ایس پی اےکے مطابق پرلیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فرضی حج خدمات کے حوالے سے ملزم نے سوشل میڈیا پر اشتہاری مہم شروع کی تھی جس میں اندرون مملکت غیرملکیوں کو حج خدمات کے حوالے سے راغب کرنے کے لیے مشاعر مقدسہ (وادی منی، عرفات اور مزدلفہ) میں قیام و طعام کی بھی پیشکش کی گئی تھی جو غلط اور فرضی تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ دائر کرنے کے بعد اسے ادارہ پراسیکیوشن کے سپرد کردیا گیا ہے جہاں سے کیس عدالت کو بھیجا جائے گا۔

- Advertisement -

ادارہ امن عامہ نے سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس قسم کے فرضی اداروں سے ہوشیار رہیں اور ان کے چکر میں نہ آئیں۔فرضی و جعل ساز اداروں کے بارے میں معلوم ہونے پر مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں امن عامہ کے ٹول فری نمبر 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں کے لیے 999 پر اطلاع فراہم کی جاسکتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583874

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں