ریاض۔26مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے فضائی قوانین کی خلاف ورزیوں پرسالِ رواں کی پہلی سہ ماہی میں متعدد کمپنیوں اور ذمہ داروں پر 3.8 ملین ریال کے جرمانے کئے ہیں۔ایس پی اےکے مطابق اتھارٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ تفتیشی کمیٹی نے 147 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں جو سول ایوی ایشن کے قوانین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کی گئیں۔
خلاف ورزیوں میں مسافروں کی رجسٹریشن قانون پرعمل نہ کرنے پر دو فضائی کمپنیوں پر 15 ہزار ریال جرمانہ کیا گیا۔63 کمپنیوں نے مسافروں کی مطلوبہ دستاویزات کے بارے میں تصدیق نہ کی جس پر ایک ملین ریال سے زائد جرمانے کئے گئے۔ مسافروں کے حقوق کا خیال نہ کرنے پر61 کمپنیوں پر2.7 ملین ریال کے جرمانے ہوئے۔علاوہ ازیں 21 مسافروں پر فضائی ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر 12 ہزار 400 ریال کے جرمانے عائد کیے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576247