ریاض ، دبئی ، نیویارک ۔16اگست (اے پی پی):سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، سوئٹزرلینڈ، مصر، افریقی یونین اور اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں سوڈان کی مدد اور انسانی امداد تک رسائی کے لیے کوششیں تیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔العربیہ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پہلے دن سے سوئٹزرلینڈ میں سفارتی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سنجیدگی اور شدت سے کام کررہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کوششوں کا مقصد سوڈان کی حمایت، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی رسائی، دشمنی کے خاتمے، جدہ کے سابقہ مذاکرات پر عمل درآمد، دیگر کوششوں اور بین الاقوامی انسانی قانون کے نتائج کے مطابق عمل کرنا ہے۔