سعودی عرب ، مسجد الحرام کی انتظامیہ کی طرف سے روزہ داروں میں سحر و افطار کے کھانے کی تقسیم

338

ریاض ۔28مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں حرمین کے امور کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں سحری اور افطاری کے دستر خوانوں پر آنے والے زائرین اور معتمرین کے درمیان کھانے کے پیکٹ تقسیم کرنےکااہتمام کیا ہے۔ عمومی صدارت برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی نےدنیا بھر سے آنے والے روزہ داروں میں خشک کھانا تقسیم کرنا شروع کر رکھا ہے۔

یہ پروگرام رضاکارانہ اقدام کے طور پر انجام دیا جارہا ہے۔عمومی صدارت برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی کے انڈر سیکرٹری خالد بن فہد الشلوی نے بتایا کہ اس پروگرام میں ایجنسی برائے سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمت حصہ لیتی ہے۔

شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس کی مسلسل نگرانی اور ہدایات کے تحت حرمین شریفین کے زائرین کی خدمت کے لیے کام کرنے والے قومی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جاتا ہے۔