سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 5 ملین زائرین کی آمد

149
Masjid Nabawi
Masjid Nabawi

ریاض ۔21فروری (اے پی پی):الحرمین الشریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ مسجد نبوی مدینہ منورہ میں گزشتہ ہفتے کے دوران 50 لاکھ 32 ہزار169 نمازی اور زائرین آئے۔ ایس پی اے کے مطابق جنرل اتھارٹی نے رپورٹ میں بتایا5لاکھ 49 ہزار388 زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی جبکہ 2 لاکھ 69 ہزار 238 زائرین نے ریاض الجنہ ( روضہ شریفہ ) میں نماز ادا کی۔

اتھارٹی نے بتایا مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 10 ہزار302 سے زیادہ زائرین نے ترجمے کی خدمات سے فائدہ اٹھایا۔مسجد نبوی کے مخصوص حصوں میں ایک لاکھ 34 ہزار 85 روزہ داروں میں افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ایک ہزار 360 ٹن زمزم کی فراہمی کے علاوہ زمزم کے لیبارٹری ٹیسٹ کےلیے 150 سیمپلز جمع کیے گئے۔ اس کے علاوہ صفائی اور سینیٹائزنگ کے لیے21 ہزار181 لٹرجراثیم کش مادے کا استعمال کیا گیا۔