14.9 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب ، مسجد نبوی میں یومیہ دو لاکھ 27 ہزار افطار...

سعودی عرب ، مسجد نبوی میں یومیہ دو لاکھ 27 ہزار افطار پیکٹس تقسیم، ایک ہفتے میں 5.2 ملین افراد کا خیرمقدم

- Advertisement -

ریاض ۔4مارچ (اے پی پی):حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی اس سال رمضان کے دوران زائرین میں روزانہ دو لاکھ 27 ہزار افطار پیکٹ تقسیم کررہی ہے۔ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام مسجد نبوی کے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

علاوہ ازیں اتھارٹی نے کہا ہے کہ مسجد نبوی مدینہ منورہ میں گزشتہ ہفتے کے دوران 5.2 ملین زائرین اور نمازیوں کا خیرمقدم کیا گیا۔ جنرل اتھارٹی نے رپورٹ میں بتایا ’6 لاکھ 7 ہزار438 زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی ہے۔ اتھارٹی نے بتایا مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 6 ہزار 976 سے زیادہ زائرین نے ترجمے کی خدمات سے فائدہ اٹھایا۔ایک ہزار 320 ٹن زمزم کی فراہمی کے علاوہ زمزم کے لیبارٹری ٹیسٹ کےلیے 168 سیمپلز جمع کئے گئے۔ اس کے علاوہ صفائی اور سینیٹائزنگ کے لیے21 ہزار231 لٹرجراثیم کش مادے کا استعمال کیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568398

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں