26 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب ، مکہ جانے کی کوشش کرنے پر 6 غیرملکی گرفتار

سعودی عرب ، مکہ جانے کی کوشش کرنے پر 6 غیرملکی گرفتار

- Advertisement -

ریاض ۔30مئی (اے پی پی):سعودی عرب میں حج ٹاسک فورس نے وزٹ ویزے پر آنے والے 6 غیرملکیوں کو حج قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ جانے کی کوشش کرنے پرگرفتار کرلیا۔ اخبار 24 کے مطابق حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مقرر سزا کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہےجہاں انکے خلاف مقدمہ قائم کرکے سزا دی جائے گی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حج ضوابط پرعمل کرنا ہر ایک کےلیے ضروری ہے۔ خلاف ورزی پر مقررہ سزا دی جائے گی۔ وزارت کا مزید کہنا تھا کہ حج ضوابط کا مقصد بیرون ملک سے آنے والے لاکھوں عازمین کو بہتر سہولیات کی فراہمی اورسلامتی کو یقینی بنانا ہے۔واضح رہے وزارت داخلہ نے یکم ذی القعدہ سے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کےلیے حج پرمٹ کا اعلان کیا تھا اس ضمن میں کسی بھی ایسے شخص کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے جس کا اقامہ مکہ مکرمہ شہر کا نہ ہو یا اس کے پاس مکہ مکرمہ میں کام کرنے کا باقاعدہ پرمٹ نہ ہو۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603095

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں