- Advertisement -
ریاض ۔27فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے روسی فیڈریشن کی وفاقی اسمبلی ڈوما کے چیئرمین ویاچسلاو وولڈن ملاقات کی ۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض میں دونوں رہنماوں نے دوستانہ تعلقات اور پارلیمانی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا اور مشترکہ دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے۔
- Advertisement -
اس موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز ، وزیر نیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز ، مجلس شوری کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ ، وزیر مملکت اور رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور روس میں سعودی عرب کے سفیر عبدالرحمان الاحمد بھی موجود تھے۔
- Advertisement -