37.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب ، ولی عہد کی ریاض کی ایک سڑک ڈاکٹر مطلب...

سعودی عرب ، ولی عہد کی ریاض کی ایک سڑک ڈاکٹر مطلب النفیسہ سے منسوب کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

ریاض ۔28اپریل (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے دارالحکومت ریاض کے شمالی ڈسٹرکٹ حطین کی ایک سڑک ڈاکٹر مطلب بن عبداللہ النفیسہ سے منسوب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق یہ ہدایت ڈاکٹر مطلب بن عبداللہ النفیسہ کی گزشتہ 60 برسوں سے مذہب، اپنے ملک اور سعودی عرب کے بادشاہوں کے لیے طویل عرصے سے خدمات انجام دینے کا اعتراف ہے۔

ڈاکٹر مطلب بن عبداللہ النفیسہ جو 27 مارچ میں انتقال کر گئے تھے مملکت کے وفادرار مدبروں میں سے ایک تھے جنہوں نے انتہائی لگن اور دیانداری کے ساتھ ملک وقوم کی خدمت کی۔1962 میں سول سروس میں شمولیت کے بعد وہ متعدد عہدوں پر فائز رہے۔ مملکت کے بہت سے اہم قانونی اور انتظامی فریم ورک کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا وہ اپنے انتقال تک وزرا کونسل کے رکن رہے۔العربیہ کے مطابق ڈاکٹر مطلب النفیسہ 1937 میں القصیم صوبے میں پیدا ہوئے۔ مملکت کے پہلے قانون دان تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588624

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں