ریاض ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) سعودی ٹیلی کام کمپنی زین نے شذی بنت مطلب النفیسہ کو ایگزیکٹیو چیئرپرسن مقرر کیا ہے۔ نجی مواصلاتی کمپنی میں اعلی عہدے پر فائز ہونے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔ النفیسہ نے ستمبر 2019ء سے سعودی زین میں افرادی قوت کے ادارے کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن کا عہدہ سنبھالا ہے۔ انہیں افرادی قوت کے شعبے میں 15برس سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے۔سعودی مواصلات کے شعبے میں اعلی عہدہ پانے والی یہ پہلی سعودی خاتون ہیں۔ شذی بنت مطلب النفیس نے سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کو روزگار دلانے میں بڑا نام پیدا کیا۔ کئی نجی اور سرکاری شعبوں میں ایڈوائزر کے طور پر بھی کام کیا۔