جدہ ۔21مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 260.01 ریال، 22 قیراط ایک گرام 238.35 اور 18 قیراط 195.01 ریال رہی
جبکہ قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 227.52 ریال رہی۔گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,182.72، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2.286.66 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,494.54 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 260,014 ریال میں دستیاب رہا۔