ریاض ۔24مارچ (اے پی پی):وزیر حج عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی 23 ویں رات مسجد الحرام میں 30 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد ہوئی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام کے زائرین کا تعلق اندرون و بیرون ملک سے رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ22 رمضان کو 5 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ زائرین نے مسجد الحرام میں فجر کی نماز ادا کی ہے۔ظہرکی نماز ادا کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار تھی جبکہ 5 لاکھ 47 ہزار نے عصر کی نماز ادا کی۔
مغرب کی نماز ادا کرنے والے زائرین کی تعداد 7 10 ہزار تھی جبکہ عشا اور تراویح 7لاکھ 32 ہزار افراد نے ادا کی ہے۔