مکہ مکرمہ۔ 19 جنوری(اے پی پی)سعودی وزارت حج وعمرہ نے بتایا ہے کہ 11جمادی الاول 1440ھ مطابق 17جنوری2019ء تک 3024272عمرہ ویزہ جاری کئے گئے۔ ان میں سے 2561541مملکت پہنچ گئے جبکہ 399479ابھی تک سعودی عرب میں موجود ہیں۔ 277372مکہ مکرمہ اور 122107مدینہ منورہ میں ہیں۔2162062عمرہ کرکے سعودیہ سے رخصت ہوچکے ہیں۔ اب تک عمرے پر آنے والوں میں پاکستانی پہلی، انڈونیشی دوسری ، بھارتی تیسری ، یمنی چوتھی اور ملائیشیائی باشندے پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ ان کے بعدبالترتیب الجزائر، ترکی، مصر، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کے معتمرین کا نمبر ہے۔