سعودی عرب امریکا سے 2.8ارب ڈالر کا فوجی سامان خریدے گا، پینٹاگون

162

ریاض۔24جولائی (اے پی پی):سعودی عرب امریکا سے 2.8 ارب ڈالر کا فوجی سامان خریدے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق امریکی دفتر خارجہ نے سعودی عرب کے لیے فوجی نوعیت کی لاجسٹکس کو بہتر بنانے کے معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے تحت سعودی عرب امریکا سےدو ارب80کروڑ ڈالر کا فوجی سازو سامان خرید ے گا۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے اس سلسلے میں جاری بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سامان کی خریداری سے سعودی عرب کی اپنے لئے موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہو گی۔