ریاض۔9مارچ (اے پی پی):کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سیٹی (کاوسٹ)کے سربراہ ڈاکٹر منیر بن محمود الدسوقی نے امریکی نائب مشیر قومی سلامتی برائے سائبر سکیورٹی اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی آئن نیوبرگرسے ملاقات کی ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وفد میں 20 بڑی کمپنیز کے نمائندگان شامل تھے۔
ملاقات میں مستقبل کی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ کاوسٹ کے نائب سربراہ طلال بن احمد السدیری اور وزارت کمیونیکیشن کے سیکرٹری برائے آئی ٹی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر بسام بن عبداللہ نے کمیونیکشن کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے منصوبوں پر گفتگو کی۔
ملاقات میں اوپن ایئر نیٹ ورک پرسائبر سکیورٹی ٹیکنالوجیز کے ذریعے تبدیلیاں زیر غور آئیں جبکہ سمارٹ نیٹ ورکس کی ڈیولپمنٹ میں مصنوعی ذہانت کردار پر بھی بات کی گئی۔
دوران ملاقات ڈویلپمنٹ اینڈ انوویشن ڈویلپمنٹ اتھارٹی، متعدد سعودی جامعات اور امریکی کمپنیز نے متعلقہ شعبوں میں ایجادات کے عمل کو تیز کرنے، ریسرچ کے مطابق اپلیمنٹیشن، اوپن ائیر نیٹ ورک کو اپنانے اور پروفیشنلز کی مہارتوں کو بہتر بنانے میں شراکت داریوں کے قیام کی اہمیت پر زور دیا۔
امازون، کاوسٹ، آرامکو اور مختلف اداروں کی جانب گیراج پروجیکٹ، تحقیق اور ترقی کے پروگرام میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع اور لیبارٹریز کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔