ریاض ۔27فروری (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےایرانی ہم منصب عباس عراقچی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےوزارت کے ہیڈ کوارٹر میں نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ونسٹن پیٹرز …
سعودی عرب اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔27فروری (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےایرانی ہم منصب عباس عراقچی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےوزارت کے ہیڈ کوارٹر میں نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ونسٹن پیٹرز کا خیرمقدم کیا تھا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








