اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی کا عمل رکا نہیں بلکہ اس میں پیشرفت جاری ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات الجزیرہ کو اپنے ایک انٹرویو میں بتائی۔ یہ انٹرویو بدھ کو نشر کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے انٹرویو کے حوالے سے نیویارک ٹائمز نے پیر کو ایک رپورٹ شائع کی جس کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان محاز آرائی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور اس حوالے سے ہماری امن کی کوششیں کامیاب رہی ہیں۔