سعودی عرب اور برطانیہ نے دفاعی تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط

114

لندن ۔ 10 مارچ (اے پی پی) سعودی عرب اور برطانیہ نے دفاعی تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کردیے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز برطانوی وزیر دفاع رافیل ولیمسن سے ملاقات کی۔ برطانیہ کے نارتھ ہالٹ ایئر بیس پر ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے عسکری تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے۔ ولی عہد اور برطانوی وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے کے علاوہ عسکری صنعت میں شراکت داری کا معاہدہ کیا۔