سعودی عرب اور برطانیہ کی اعلی ٰ سطحی جوائنٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ، دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا

128
Saudi Arabia and the United Kingdom
Saudi Arabia and the United Kingdom

لندن۔18دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب اور برطانیہ کی اعلی ٰ سطحی جوائنٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گزشتہ روز لندن میں سعودی عرب اور برطانیہ کی اعلی سطح کی جوائنٹ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سعودی معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبداللہ العتیبی اور برطانوی وزارت میں صنعت، تجارت اور اقتصادی سلامتی کے ڈائریکٹر جنرل ایورل جولیف نے کی۔

اجلاس میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تاریخی اور سٹریٹجک تعلقات کا جائزہ،دفاعی تحقیق و ترقی اور سعودی عرب کے وژن 2030 کے مطابق ٹیکنالوجی کی منتقلی اور لوکلائزیشن کے شعبے میں سٹریٹجک تعاون کے پہلوئوں پر غور کیا گیا۔ انجینئر طلال العتیبی نے برطانوی وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر میں برطانوی وزیر برائے دفاعی پیداوار اور رکن پارلیمنٹ جیمز کاٹلیج سے بھی ملاقات کی ۔